0
Monday 23 Mar 2020 22:24

ملک گیر لاک ڈاون کا اعلان، پاک فوج کی عوام کو گھروں میں رہنے کی اپیل

ملک گیر لاک ڈاون کا اعلان، پاک فوج کی عوام کو گھروں میں رہنے کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ ڈی جی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ عوام سے درخواست ہے کہ فوج اور حکومت سے تعاون کریں اور گھروں تک محدود رہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابرافتخار کا کہنا تھا کہ 23 مارچ 1940ء میں قیام پاکستان اس قوم کا مقصد اور منزل تھی، اس کے بعد جب بھی اس قوم پر کوئی برا وقت آیا تو ملکر اس کا مقابلہ کیا، قدرتی آفت نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور آج ایک بار پھر یکجا ہو کر اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے، چینلجز کا سامنا کرکے ہی قومیں آگے بڑھتی ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ تمام اسکول، شادی ہالز، سینیما گھر، پلازے بند کردیئے گئے ہیں اور تمام مذہبی، سیاسی و سماجی اجتماعات پر پابندی رہے گی، تمام ایئرپورٹس بھی انٹرنیشنل فلائٹس کے لئے 4 اپریل تک بند رہیں گے، حفاظتی اقدامات کے تحت بارڈرز بند کئے گئے ہیں لیکن اصل بارڈر انسان اور کورونا وائرس کے درمیان ہے، جو ہم نے خود بند کرنا ہے۔ خود کو گھروں تک محدود رکھیں کیوں کہ ہدایات پر عمل کر کے کورونا سے بچا جاسکتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ حکومت نے سول انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج کو طلب کیا ہے، اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تمام دستیاب ٹروپس کو سول انتظامیہ کی مدد کیلئے بھجوا دیا ہے، خطرے پر قابو پانے کیلئے پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ ہے، عوام سے درخواست ہے کہ فوج اور حکومت سے مکمل تعاون کریں اور اپنے گھروں میں محدود رہیں۔
خبر کا کوڈ : 852167
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش