0
Tuesday 24 Mar 2020 09:28

کورونا خدشات، محکمہ اوقاف نے شہریوں کو گھروں میں ہی نماز پڑھنے کی ہدایت کر دی

کورونا خدشات، محکمہ اوقاف نے شہریوں کو گھروں میں ہی نماز پڑھنے کی ہدایت کر دی
اسلام ٹائمز۔ کورونا خدشات کے پیش نظر محکمہ اوقاف کی مساجد کے علماء نے سرجوڑ لئے، نماز کو نماز کیلئے مسجد کی بجائے گھروں میں ہی ادائیگی کی تلقین پر اتفاق کر لیا گیا۔ لاہور میں گزشتہ شب محکمہ اوقاف کے زیراہتمام علمائے کرام کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس کی صدارت صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا شہری گھروں میں نماز کی ادائیگی کریں گے اورعلما کرام مساجد میں اس حوالے سے اعلانات کریں گے۔ اجلاس میں سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر ارشاد احمد، ڈی جی اوقاف و مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، صوبائی خطیب غلام مصطفی ثاقب، مولانا احمد رضا، مفتی عبدالرحمان، خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد، خطیب مسجد داتا دربار مولانا مفتی رمضان سیالوی سمیت دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں مسجدوں میں نماز پنجگانہ کی باجماعت ادائیگی کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا۔ صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ کا کہنا تھا شہری نماز کی ادائیگی باجماعت مسجد میں ادا کرنے کی بجائے گھروں میں پڑھیں۔ علمائے کرام مسجدوں میں شہریوں کو آگاہی کے حوالے سے اعلان کریں۔
خبر کا کوڈ : 852221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش