0
Tuesday 24 Mar 2020 20:47

ڈاکٹر اسامہ ریاض کی شہادت قومی نقصان ہے، چوہدری منظور

ڈاکٹر اسامہ ریاض کی شہادت قومی نقصان ہے، چوہدری منظور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکریٹری چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ شہید ڈاکٹر اسامہ ریاض کی شہادت پر اظہار تعزیت اور عقیدت پیش کرتے ہیں۔ شہید اسامہ ریاض نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کرتے ہوئے شہادت پائی ہے جس پر پوری انسانیت کو فخر اور ناز ہے۔ اس وقت پاکستان سمیت پوری دنیا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے جو جدوجہد کر رہی ہے اس میں گلگت بلتستان کے ایک نوجوان ڈاکٹر کی شہادت بہت بڑا قومی نقصان ہے جس کا کوئی ازالہ ممکن نہیں۔ ہمیں ان تمام ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حفاظت کو یقینی بنانا ہوگا جو اس جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں تاکہ وہ خود محفوظ رہ کر دوسروں کو محفوظ کر سکیں۔ پیپلزپارٹی پارٹی کی قیادت اور کارکنان غم اور دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہسپتال اور کالج کو شہید کے نام پر رکھا جائے تاکہ لوگ ان کی قربانی کو کبھی بھول نہ پائے۔ انہوں نے کرونا کے خلاف جنگ میں بے سروسامانی کے عالم میں شہادت پائی ہے-مگر انہوں شکست تسلیم نہیں کی اور محاذ پر ڈے رہے، اس لیے ان کو ملک کے اعلی سول اور فوجی اعزازات سے نوازا جائے۔ گلگت بلتستان میں ان کے نام پر ایک فنڈ قائم کیا جائے جس کے ذریعے کرونا اور اس جیسی دوسری موذی امراض کے خلاف لڑا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 852352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش