0
Thursday 26 Mar 2020 18:01
سنی اتحا د کونسل کل جمعہ کو ملک بھر میں ”یوم توبہ و استغفار“ منائے گی

پوری دنیا کے مسلمان باجماعت نماز جمعہ کا اہتمام کریں، علماء بورڈ کا مشترکہ اعلامیہ

مساجد کی تالہ بندی کی شریعت میں اجازت نہیں ہے، ریاستی احکامات کی تعمیل قوم پر فرض ہے
پوری دنیا کے مسلمان باجماعت نماز جمعہ کا اہتمام کریں، علماء بورڈ کا مشترکہ اعلامیہ
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی ہدایت پر سنی اتحاد کونسل علماء بورڈ سے وابستہ 1000 جید مفتیان کرام نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ اور اللہ کی نعمت زندگی کی حفاظت کے لیے ریاستی احکامات کی تعمیل قوم پر فرض ہے۔ عوامی اجتماعات پر پابندی، نقل و حمل کا محدود کرنا انسانی جان کی حفاظت کے لیے ہے۔ ریاست مساجد پر براہ راست پابندی نہیں لگا سکتی البتہ مختصر وقت کے لیے ہدایات جاری کر سکتی ہے۔مسجدوں سے کرونا وائرس کی آگاہی کا اعلانات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ عذاب الٰہی سے امن کے لیے مسلسل مساجد سے اذانیں دی جا رہی ہیں۔ پوری دنیا کے مسلمان باجماعت نماز جمعہ کا اہتمام کریں لیکن وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کھلے کھلے کھڑے ہو کر نماز ادا کر سکتے ہیں۔ ضروری نہیں ہر شخص جمعہ کی نماز کے لیے مسجد آئے۔ شہری حفاظتی تدابیر کو اپناتے ہوئے گھروں سے باہر مت نکلیں۔ وبا کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر متاثرہ شخص متعلقہ اداروں سے رابطہ کرے اور میل جول منقطع کرے۔ وبائی امراض میں فوت شدہ شخص شہادت کا رتبہ حاصل کرتا ہے۔ مساجد کی انتظامیہ صفیں ہٹاکر صفائی کا بندوبست کر رہی ہیں۔ کرونا وائرس کے سلسلے میں مساجد کی تالہ بندی کی شریعت میں اجازت نہیں ہے۔ حکومت ایسے اقدامات سے گریز کرے جس سے مسجد کی تالہ بندی کی جائے، کیونکہ مساجد میں اللہ کی رحمت کا نزول ہوتا ہے۔

مسلمان کی حرمت کعبہ کی حرمت سے زیادہ ہے، اس لیے مسلمان کی جان کی حفاظت کے لیے اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں جس کی شریعت اجازت دیتی ہے۔ اجتماعی اعلامیہ جاری کرنے والے علماء میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا سمیت مفتی گلزار احمد نعیمی، شیخ الحدیث علامہ محمد سعید قمر سیالوی، علامہ صاحبزادہ عبدالمالک، علامہ سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی، ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان، مفتی محمد حسیب قادری، علامہ نعیم جاوید نوری، علامہ حامد سرفراز، علامہ ارشد مصطفائی، مولانا محمد اکبر نقشبندی، مفتی مشتاق احمد نوری، مولانا محمد علی نقشبندی، علامہ ممتاز ربانی، علامہ سعید احمد نقشبندی، علامہ راحت عطاری، مولانا قاری فیض بخش رضوی، علامہ سید شمس الدین بخاری، مفتی محمد اقبال چشتی، مفتی مسعود الرحمن، مفتی فضل جمیل رضوی، علامہ لیاقت علی، علامہ رضوان یوسف، مفتی عمران انور نظامی علامہ محمد بلال طارق، مفتی محمد افضل نعیمی، مفتی محمد عظیم قادری، مفتی محمد سلیم، مفتی امان اللہ شاکر، مفتی محبوب احمد شرقپوری، مفتی محمد اکبر ساقی، علامہ ڈاکٹر شمس الرحمن شمس، مولانا قاری محمد صدیق چشتی اور دیگر شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 852781
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش