0
Wednesday 1 Apr 2020 00:01

کورونا وائرس پاراچنار پہنچ گیا، 2 افراد میں وائرس کی تصدیق

کورونا وائرس پاراچنار پہنچ گیا، 2 افراد میں وائرس کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں کرونا وائرس کے 32 مشتبہ افراد میں سے دو افراد کا کیس پازیٹیو آگیا ہے، پہلی بار ضلع کرم میں پازیٹیو کیس آنے کے بعد ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور فورسز نے مزید اقدامات اٹھانے پر غور شروع کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع کرم نے شاہ فہد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کورونا وائرس پازیٹیو آنے کی تصدیق کی۔ پاراچنار میں لقمانخیل قرنطینہ سینٹر میں 2 مریضوں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، ایک مریض کا تعلق گاوں للمئے سے ہے، جبکہ دوسرے مریض کا تعلق گاوں احمد زئی سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 853781
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش