0
Wednesday 1 Apr 2020 11:22

خیبر پختونخوا, مساجد میں باجماعت نماز ادا کرنے پر پابندی عائد

خیبر پختونخوا, مساجد میں باجماعت نماز ادا کرنے پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے بھی مساجد میں باجماعت نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ محکمہ ریلیف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پش نظر صوبے میں پہلے سے ہی ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے اور اس وائرس روک تھام کیلئے چونکہ سوشل ڈسنسنگ ہی بنیادی اقدام ہے اس لئے صوبے میں دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی ہے، جس کے تحت عوامی اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ علماء کرام اور ماہرین صحت کے ساتھ مشاورت کے بعد حکومت صوبہ بھر کی مساجد میں باجماعت نماز پر پابندی عائد کرتی ہے اور امام مسجد، موذن اور خادم کے علاوہ پانچ یا اس سے کم افراد کو مسجد میں نماز پرھنے کی اجازت ہوگی۔ اعلامیہ میں تمام شہریوں کو گھر پر ہی نماز پڑھنے کی تاکید کی گئی اور کہا گیا کہ ماہرین سے مشاورت کے ساتھ ان ہدایات میں تبدیلی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اسوقت ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1914 ہوگئی ہے، جبکہ 26 افراد اس موذی وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہوئے ہیں جن میں سے خیبر پختونخوا کے مریضوں کی تعداد 221، جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 6 تک جا پہنچی ہے۔
خبر کا کوڈ : 853981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش