0
Wednesday 1 Apr 2020 22:59

بنوں، لاک ڈاون پر مکمل عملدرآمد کرانے کیلئے پاک فوج اور سول انتظامیہ کا مشترکہ اجلاس

بنوں، لاک ڈاون پر مکمل عملدرآمد کرانے کیلئے پاک فوج اور سول انتظامیہ کا مشترکہ اجلاس
اسلام ٹائمز۔ بنوں میں پاک فوج اور سول انتظامیہ نے کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے مشترکہ اقدام اُٹھانے کا فیصلہ کرلیا، وائرس کے ممکنہ پھیلاو کی روک تھام کیلئے پاک فوج و پولیس کے دستے مشترکہ گشت کریں گے لاک ڈاون کی خلاف ورزی اور بلا ضرورت شہر میں عوام کی چہل پہل کا خاتمہ یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا، بنوں کینٹ میں سول اور پاک فوج کے اعلیٰ حکام کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کمانڈر 116 برگیڈ، کمشنر بنوں ڈویژن عادل صدیق، ڈی آئی جی عبدالغفور آفریدی، ڈپٹی کمشنر زبیر احمد نیازی، ڈ ی پی او بنوں یاسر آفریدی سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے سخت اقدامات پرعمل در آمد یقینی بنانے اور پولیس سمیت تمام اداروں میں 50 سال سے زائد عمر کے افراد اور ملازمین کو رخصت کر بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ شہری اور دیہی علاقوں میں آگاہی مہم کو مزید موثر بنانے کیلئے تمام تر بنیادی اقدامات اُٹھائے جائیں گے، ضلع بنوں کے مختلف علاقوں کاشو پل میراخیل، اور ٹاؤن شپ میں موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے اور تیزی رفتاری کے خاتمے کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے گی ضرورت پڑنے پر مزید نفری تعینات کی جائیں گی تاکہ وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو فوری طور پر روکا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 854108
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش