0
Friday 3 Apr 2020 19:47

عراق میں پھنسے زائرین کی سنی گئی، حکومت کا واپس لانے کا اعلان

عراق میں پھنسے زائرین کی سنی گئی، حکومت کا واپس لانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے عراق میں پھنسے پاکستانی زائرین اور دیگر افراد  کو 7 اپریل کو خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق عراقی سفارتخانے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی خصوصی پرواز 7 اپریل کو بغداد سے زائرین کو لائے گی۔ ذرائع کے مطابق چارٹر پرواز پی کے 9814 بغداد سے اسلام آباد پہنچے گی، مسافروں کو چند گھنٹے کورونا ٹیسٹ کیلئے ہوٹل میں رکھا جائے گا، کورونا ٹیسٹ مثبت آنیوالے افراد قرنطینہ اور دیگر اپنے گھروں کو جائیں گے جبکہ وطن واپس آنے والے تمام افراد پر محکمہ صحت اور مقامی انتظامیہ رابطے میں رہے گی۔

واضح رہے کہ عراق میں پھنسے پاکستانی زائرین نے چند روز قبل وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی تھی کہ وہ عراق میں سخت مشکلات کا شکار ہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستانی خوف میں مبتلا ہیں، جبکہ چند روز تک ان کے ویزے کی معیاد بھی ختم ہو جائے گی، جس سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ لہذا وزیراعظم اپنے پاکستانی ہم وطنوں کی مدد کریں اور خصوصی طیارے کے ذریعے مشکلات کا شکار پاکستانیوں کی وطن واپسی کے انتظامات کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 854462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش