0
Saturday 4 Apr 2020 23:31

بلوچستان، ٹائیگر فورس میں 2 ہزار افراد کی رجسٹریشن

بلوچستان، ٹائیگر فورس میں 2 ہزار افراد کی رجسٹریشن
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں کورونا وائرس ٹائیگر فورس کے لئے 2 ہزار افراد نے رجسٹریشن کرالی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے اعلان کردہ ٹائیگر فورس میں شرکت کیلئے بلوچستان سے 1974ء مردوں اور 24 خواتین نے آن لائن رجسٹریشن کرائی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹائیگر فورس کے لئے رجسٹریشن کا عمل آئندہ چند روز تک جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دو دن قبل کورونا وائرس کے پیش نظر ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کے مطابق ملک بھر سے 48 گھنٹوں میں تقریباً تین لاکھ نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بن چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 854702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش