0
Sunday 5 Apr 2020 21:51

ملتان میں مرنے والے شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق، مرحوم کا گھر سیل کرکے کورنٹائن میں تبدیل 

ملتان میں مرنے والے شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق، مرحوم کا گھر سیل کرکے کورنٹائن میں تبدیل 
اسلام ٹائمز۔ تغلق ٹائون کے رہائشی عطاءاللہ کی کورونا وائرس سے وفات کا معاملہ، میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور محکمہ صحت کی جانب سے متاثرہ شخص کے گھر کو قرنطینہ میں تبدیل کرتے ہوئے سیل کر دیا گیا ہے، گھر کے باہر "داخلہ ممنوع" کے بورڈ بھی لگا دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نشتر اسپتال ملتان میں چند روز قبل تغلق ٹاون کے رہائشی 61 سالہ عطااللہ کی وفات ہوگئی تھی، بعداز تدفین متاثرہ مریض کی رپورٹ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جس پر عطاءاللہ کے عزیز و اقارب کی سکریننگ کی گئی، متاثرہ مریض کے 29 سالہ بھتیجے سیف میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، جس پر کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو کو روکنے کے لئے عطاءاللہ کی تغلق ٹاون میں واقع رہائش گاہ کو سیل کر کے داخلہ ممنوع کی تحریریں درج کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عطاءاللہ کے قریبی عزیزوں کو بھی گھر میں قرنطینہ کر دیا گیا۔ ریونیو سٹاف کی جانب سے متاثرہ علاقے میں پولیس تعینات کرنے کے لئے سی پی او ملتان کو مراسلہ بھی بھیج دیا گیا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 854864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش