0
Monday 6 Apr 2020 00:25

فلپائن میں پولیس نے ماسک نہ پہننے والے شہری کو گولی مار دی

فلپائن میں پولیس نے ماسک نہ پہننے والے شہری کو گولی مار دی
اسلام ٹائمز۔ فلپائن میں طبی حکام کی جانب سے ماسک نہ پہننے کے باعث روکنے پر مشتعل ہونے والے شہری کو پولیس نے گولی مار دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے جنوبی صوبے اگوسان کے ایک گاؤں میں طبی حکام نے مقامی چیک پوسٹ پر 63 سالہ شہری کو ماسک نہ پہننے کی وجہ سے روکا، جس پر وہ مشتعل ہوگیا۔ شہری نے مقامی طبی حکام اور پولیس کے ساتھ بدکلامی کی اور فصل کی کٹائی میں استعمال ہونے والی بڑی درانتی سے حملہ آور ہونے کی کوشش بھی کی۔ موقعے پر موجود پولیس اہل کار نے مشتعل ہونے والے شہری کو سمجھانے بجھانے کی کوشش کی، لیکن شہری نے اس کی بات سننے سے انکار کر دیا۔ اسی گرما گرمی میں اہل کار نے مشتعل شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

حکام کے مطابق مقامی چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہل کاروں اور طبی عملے پر حملہ آور ہونے والا شخص مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھا۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب قوم سے خطاب کرتے ہوئے فلپائن کے صدر روڈریگو دوتیرتے نے کہا تھا کہ کوئی بھی ڈاکٹروں اور طبی عملے کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہ کرے۔ کورونا وائرس کے باعث انتہائی سنگین حالات پیدا ہوچکے ہیں اور اس لیے پولیس اور فوج کو حکومتی احکامات کے خلاف گڑ بڑ کرنے والوں کو گولی مارنے کی اجازت دے دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 854892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش