0
Monday 6 Apr 2020 16:57

صورتحال کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی لائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

صورتحال کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی لائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ملنے جلنے سے پھیلتا ہے، صورتحال کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی لائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے وائرس کا پھیلاؤ روکا جاسکتا تھا، لاک ڈاؤن پہلے ہوتا تو جانیں بچ سکتی تھیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کا تجربہ ہے کورونا وائرس ملنے جلنے سے پھیلتا ہے، صورتحال کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی لائیں گے، 13 مارچ کو حکومت سندھ نے جلد سے جلد لاک ڈاؤن کی تجویز دی تھی، وفاقی حکومت بات مان لیتی تو 13 مارچ سے لاک ڈاؤن ہوتا تو متاثرہ افراد سے پھیلاؤ نہ ہوتا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ حیدرآباد میں تبلیغی جماعت کے افراد کے ٹیسٹ کرائے، کچھ مثبت آئے، سندھ میں تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد کی تعدادتقریباً 5000 تھی، جو زائرین ایران سے بذریعہ سڑک آئے انہیں قرنطینہ کیا گیا، جو مختلف ایئرپورٹس پر اترے ان سے کورونا وائرس پھیلا۔

یاد رہے چند روز قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ سمیت پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر دنیا کو دیکھا جائے تو ہمارے ہاں کورونا وائرس زیادہ بڑھ رہا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے بہت ہی کم ٹیسٹ کئے ہیں، اگر ٹیسٹ کرنے کی استعداد بڑھائی جائے تو شاید بہت زیادہ کیسز ظاہر ہوں گے۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ خدارا گھروں میں رہیں، عوام کو نہ صرف خود کو اپنے بچوں کو اور دوستوں کو بچانا ہے۔
خبر کا کوڈ : 854993
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش