0
Tuesday 7 Apr 2020 16:43

راشن کی مد میں 6 ہزار روپے فی خاندان سندھ حکومت جاری کرچکی ہے، سعید غنی

راشن کی مد میں 6 ہزار روپے فی خاندان سندھ حکومت جاری کرچکی ہے، سعید غنی
اسلام ٹائمز ۔ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ راشن کی مد میں 6 ہزار روپے فی خاندان سندھ حکومت جاری کرچکی ہے جبکہ راشن کی تقسیم کے لئے کمیٹی میں نامور فلاحی تنظیموں کے نمائندے شامل ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے بتایا کہ سندھ حکومت کی جانب سے اب تک ایک ارب 8 کروڑ روپے راشن کی مد میں جاری کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے کیسز کی تعداد ملک اور دنیا میں تیزی سے بڑھ رہی ہے، کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھنے سے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کہ ہے کہ غیر ضروری طور پر گھر سے نہ نکلیں، اس وقت دنیا بھر میں تمام ملکوں کوماسک کی کمی سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 855217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش