0
Thursday 9 Apr 2020 16:15

کراچی میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد کورونا کا شکار بن گئے

کراچی میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد کورونا کا شکار بن گئے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو کورونا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام کو ویڈیو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مجھے جس چیز کا ڈر تھا، آج افسوس کے ساتھ وہ ہی ہوگیا، ایک ہی خاندان کے سات افراد میں کورونا ظاہر ہوا ہے، ضلع سینٹرل کراچی کی کچی آبادی میں فیملی کا سربراہ باہر سے وائرس لیکر گھر گیا، اس کے پورے خاندان بشمول ایک سال کا بیٹا اور 6 سال کی بیٹی میں تصدیق ہوئی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ کچی آبادی میں رہنے والے بہن بھائیوں سے گزارش ہے کہ راشن اور امداد ضرور لیں، راشن اور امداد کے ساتھ کورونا وائرس گھر نہ لے جائیں، امداد لیتے وقت ایک دوسرے سے فاصلہ ضرور اختیار کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک خبر پھیلی ہوئی ہے کہ لوگ مجبور ہوکر خودکشیاں کر رہے ہیں، جو بالکل بے بنیاد ہے۔
خبر کا کوڈ : 855621
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش