0
Friday 10 Apr 2020 11:41

مردان، 2 روز قبل مرنے والے شخص کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا

مردان، 2 روز قبل مرنے والے شخص کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا
اسلام ٹائمز۔ مردان میں دو روز قبل مرنے والے شخص کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ متوفی میں کورونا کی تصدیق سے تدفین میں حصہ لینے والے افراد میں کھلبلی مچ گئی۔ 8 اپریل کو مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں جاں بحق ہونے والے 40 سالہ شخص کی ڈپٹی کمشنر مردان عابد وزیر نے ٹیسٹ پازیٹیو آنے کی تصدیق کر دی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ متوفی کا گھر سیل کر دیا گیا ہے اور اہل خانہ کو گھر میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ بغدادہ کا رہائشی 40 سالہ شخص شوگر اور دمہ کے علاج کیلئے میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں داخل تھا، کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر سمپلز لیکر ٹیسٹ کیلئے ارسال کر دیئے گئے تھے، جو 7 اپریل کو جاں بحق ہوا اور 8 اپریل کو جنازے کے بعد سپرد خاک کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 855770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش