1
Saturday 11 Apr 2020 03:54

امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے کیبعد فرانسیسی طیارہ بردار بحری بیڑہ بھی کرونا کا شکار

امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے کیبعد فرانسیسی طیارہ بردار بحری بیڑہ بھی کرونا کا شکار
اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ بحر اوقیانوس میں موجود اس کے طیارہ بردار بحری بیڑے "چارلس ڈیگول" کے عملے کے 50 افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی طیارہ بردار بحری بیڑے میں سوار عملے کے 50 افراد کے کرونا وائرس میں مبتلا ہو جانے کے بعد اس کے 3 میرین فوجیوں نے احتیاط کی بناء پر بحری بیڑے کو ترک کر دیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی بحری بیڑے پر سوار 66 افراد کا کرونا ٹیسٹ لیا گیا تھا جن میں 16 افراد کے علاوہ سب کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے کہا کہ طیارہ بردار بحری بیڑہ "چارلس ڈیگول" 15 مارچ سے سمندر میں موجود ہے اور بیرونی دنیا سے اس کا کوئی تعلق نہیں بنابرایں اس بحری بیڑے تک کرونا وائرس کی رسائی پر تاحال تحقیق کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے "یو ایس ایس روزویلٹ" کے سوار بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے جبکہ اس خبر کے میڈیا میں پھیل جانے اور بحری بیڑے کے کمانڈر "بریٹ کروزر" کی طرف سے اس خبر کے منتشر کئے جانے کے جواب میں بریٹ کروزر کو امریکی وزارت دفاع کی طرف سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ کرونا وائرس سے متاثر ہونے والا امریکی بحری بیڑہ تاحال گوام کی ساحل پر لنگرانداز ہے جس میں موجود 200 سے زائد امریکی فوجی کرونا کے مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 855914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش