0
Saturday 11 Apr 2020 23:27

حکومت اَنا سے باہر نکلے اور اپوزیشن کو ساتھ ملائے، سراج الحق

حکومت اَنا سے باہر نکلے اور اپوزیشن کو ساتھ ملائے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت مشکل وقت میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی انا کے خول سے باہر آئے۔ وزیر اعظم عمران خان کو خود تمام سیاسی راہنماﺅں سے رابطہ کرنا چاہئے۔ حکومت کے متکبرانہ رویے کا نقصان عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ احساس پروگرام کے تحت لوگوں میں رقوم کی تقسیم کے حوالے سے انتظامات ناکافی ہیں۔ جگہ جگہ بھگدڑ مچنے اور دھکم پیل سے لوگوں کے کچلے جانے کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ کی وبا میں اضافہ ہوگا جو ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ حکومت نے ایک دن ڈاکٹر کو سلام پیش کیا تو اگلے دن انہی ڈاکٹرز پر ڈنڈے بھی برسائے جو قابل افسوس ہے۔ ڈاکٹرز جن چیزوں کا مطالبہ کر رہے ہیں وہ آسانی سے مہیا کی جاسکتی ہیں، امدادی رقم کی تقسیم کا جو طریقہ حکومت کی طرف سے اپنایا گیا ہے وہ درست نہیں ہے۔ امدادی رقم کی تقسیم کےلئے کورونا سے بچاﺅ کی حفاظتی تدابیر کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ایک قوم ہونے کا ثبوت دیا جائے اور مستحق افراد کی اپنی مدد آپ کے تحت مدد کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وہاڑی سنٹرل جیل کے دورہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے جیل کے عملہ اور قیدیوں میں سینی ٹائزر، صابن، حفاظتی کٹس سمیت دیگر حفاظتی سامان تقسیم کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے جیل میس کا بھی دورہ کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 856094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش