0
Sunday 12 Apr 2020 22:00

طویل لاک ڈاﺅن سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہوگا، جماعت اسلامی

طویل لاک ڈاﺅن سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہوگا، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ طویل لاک ڈاﺅن سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہوگا، کورونا وائرس جیسی قدرتی آفت سے نجات کا واحد ذریعہ اپنے گناہوں سے توبہ اور رجوع الی اللہ ہے، الخدمت سمیت فلاحی ادارے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، مگر حکومت کا متبادل ہرگز نہیں، اس لئے حکومت اپنا فرض پورا کرے، عوام کے اندر خوف کا ماحل پیدا کرنے کی بجائے امید اور حوصلہ دیا جائے، اللہ کی ناراضگی کو ختم کرنے کیلئے ملک میں جاری سودی نظام، فحاشی و عریانی، کرپشن اور ظلم و ناانصافیوں کا خاتمہ کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت اسپتال مکلی میں الخدمت اور جماعت اسلامی کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے ضلع ٹھٹہ کے جماعت اسلامی کے کارکنوں و الخدمت کے رضاکاروں کی فلاحی سرگرمیوں کی تحسین کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں بلاتفریق انسانیت کی خدمت کے کام کو رضائے الہٰی کے حصول کی خاطر لاک ڈاﺅن کے خاتمے تک جاری رکھیں، کیونکہ انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے، جماعت اسلامی ابتک اپنے فلاحی ادارے الخدمت فاﺅنڈیشن کے ذریعے لاکھوں خاندانوں تک 60 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا راشن و دیگر ضروری سامان تقسیم کرچکی ہے۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا، ملاح اتحاد سندھ کے رہنما آدم گندرو، نائب امیر ضلع غلام شفیع ،جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ عبدالمجید سموں بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 856276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش