1
Monday 13 Apr 2020 08:43

یمن پر مسلط کردہ سعودی جنگ کے بارے انٹونیوگیوٹرس اور محمد جواد ظریف کے درمیان گفتگو

یمن پر مسلط کردہ سعودی جنگ کے بارے انٹونیوگیوٹرس اور محمد جواد ظریف کے درمیان گفتگو
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گیوٹرس اور ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 مرتبہ ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ اپنی ٹیلیفونک گفتگو میں یمن پر مسلط کردہ سعودی جنگ میں سیز فائر کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر گفتگو کی۔ اس گفتگو میں یمن پر مسلط کردہ جنگ میں عارضی سیزفائر کا جائزہ لیا گیا اور اس بات پر تاکید کی گئی کہ یمنی بحران کا کوئی فوجی حل موجود نہیں اور جنگ بندی ہی یمنی بحران کے سیاسی حل کی بنیاد ہے۔

قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گیوٹرس کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے یمن کے حوالے سے خطے میں پیش آنے والی نئی تبدیلیوں اور امریکہ کی طرف سے عائد کردہ یکطرفہ و غیرقانونی اقتصادی پابندیوں پر گفتگو کی تھی۔ اس گفتگو میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ایران کے اندر کرونا وائرس سے مقابلے کی جدوجہد کو سراہا اور ایران پر عائد پابندیوں کے، خصوصا کرونا وائرس کے بحران کے دوران، فوری طور پر اٹھا لئے جانے پر تاکید کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 856314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش