0
Tuesday 14 Apr 2020 10:58

عرب امارات میں صحتیاب افراد کے پلازمہ سے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کی منظوری

عرب امارات میں صحتیاب افراد کے پلازمہ سے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات نے صحتیاب افراد کے پلازمہ سے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کی منظوری دے دی۔ غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق محکمہ صحت دبئی نے اعلان کیا ہے کہ جو افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں اُن کے پلازمہ سے باقی مریضوں کے علاج میں استعمال کیا جائے گا۔ محکمہ صحت دبئی کے سربراہ یونس کاظم نے کہا ہے کہ دبئی کے اسپتالوں میں اِس علاج کے قواعد و ضوابط متعارف کرائے جاچکے ہیں تاکہ پلازمہ تھیراپی کا معیار حفظان صحت کے تمام اصولوں کے مطابق ہو۔ خیال رہے کہ پلازمہ تھیراپی میں ایسے صحتیاب شخص کا خون لیا جاتا ہے، جس میں مخصوص جراثیم کے خلاف تریاقچے Antibodies پیدا ہوچکی ہوں جنہیں متاثرہ شخص میں داخل کرکے اُس کے جسم کو مامون کیا جاسکے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 4,123 سے زائد ہوچکی ہے، جبکہ اموات کی تعداد 22 ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 856548
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش