0
Tuesday 14 Apr 2020 21:20

مجلس وحدت مسلمین پنجاب کا کورونا متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ

مجلس وحدت مسلمین پنجاب کا کورونا متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نظامت کے فرائض ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر افتخار حسین نقوی نے سرانجام دیئے جبکہ اجلاس میں کورونا کی حالیہ صورتحال، المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کی متاثرین اور مستحق کی امداد کیلئے جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اضلاع کے ساتھ روابط بڑھانے اور امدادی سرگرمیاں بھی تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ علامہ اسدی نے کہا کہ راشن کی تقسیم کا عمل مزید تیز کیا جائے اور یہ تجویز بھی زیر غور آئی کی مجلس اپنے تھیلے بنوائے گی جن میں راشن تقسیم کیا جائے گا تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔

علامہ اسدی نے کہا کہ کورونا کی صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے، اس حوالے سے مزید فعالیت دکھانا ہوگی۔ اجلاس میں علماء اور ذاکرین کے مسائل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ علامہ اسدی نے کہا کہ رمضان المبارک میں راشن کی کھپت بڑھ جائے گی اس لئے زیادہ سے زیادہ سٹاک رکھنا پڑے گا۔ انہوں نے اس حوالے سے منظم منصوبہ بندی کی ہدایت کی۔ اجلاس میں شہداء کی فیملیز کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا اور اس حوالے سے شہداء فاونڈیشن کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ علامہ اسدی نے کہا کہ علماء اور ذاکرین تک بھی ایم ڈبلیو ایم کا پیغام پہنچایا جائے اور اے ڈی ایم سی کی کارکردگی سے بھی آگاہ کریں۔ اجلاس میں تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں زائرین کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس حوالے سے بتایا کہ مجلس کے ذمہ داران حکومت کیساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور جہاں بھی زائرین کے حوالے سے کوئی ایشو ہوتا ہے اسے فوری حل کر لیا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 856692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش