0
Sunday 19 Apr 2020 17:35

سندھ حکومت کا ٹائیگر فورس کو کورونا ریلیف سرگرمیوں میں شامل کرنے سے انکار

سندھ حکومت کا ٹائیگر فورس کو کورونا ریلیف سرگرمیوں میں شامل کرنے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے ٹائیگر فورس کو کورونا ریلیف سرگرمیوں میں شامل کرنے سے انکار کر دیا۔ صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے کورونا ریلیف کی تمام سرگرمیوں کو غیر سیاسی رکھا ہے، ریلیف کے کاموں میں غیر سیاسی، اچھی شہرت کے افراد کو رکھا گیا ہے، کورونا، لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی مدد غیر سیاسی کام ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، مشکل وقت میں عوام کی خدمت کرنا ہے، ٹائیگر فورس سیاسی کارکنوں پر مشتمل ہے، لہٰذا ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کو ریلیف آپریشن میں شامل نہیں کرسکتے، سندھ میں ٹائیگر فورس کی سرگرمیاں ہمیں کہیں نظر نہیں آرہیں، جبکہ ٹائیگر فورس رضاکاروں کو راشن کی تقسیم میں بھی شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 857660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش