0
Monday 20 Apr 2020 11:03

لوگ نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں تاکہ بندشوں میں نرمی ممکن ہو، عمران خان

لوگ نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں تاکہ بندشوں میں نرمی ممکن ہو، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لوگ نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں گے تو بندشوں میں مرحلہ وار نرمی بھی ممکن ہو گی۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر عوام کے لیے جاری اپنے ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وبائی مرض کے دوران سماجی دوری اختیار کئے رکھیں اور جس قدر ممکن ہو سکے خود کو گھروں تک محدود رکھیں۔ انہوں نے لکھا کہ جتنا لوگ خود کو نظم و ضبط سے آراستہ کرین گے اتنا ہی ہمارے لیے  وبا سے نمٹنا آسان ہو گا۔ عمران خان کا اپنے سوشل میڈیا پیغام میں یہ بھی کہنا تھا کہ لوگ نظم و ضبط سے رہیں گے تو بندشوں میں مرحلہ وار نرمی بھی ممکن ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 857769
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش