0
Monday 20 Apr 2020 23:06

نماز باجماعت کی ادائیگی کو دشوار بنانا اللہ کے غضب کو دعوت دینا ہے، حاجی حنیف طیب

نماز باجماعت کی ادائیگی کو دشوار بنانا اللہ کے غضب کو دعوت دینا ہے، حاجی حنیف طیب
اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفیٰ پارٹی کے صدر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا ہے کہ مساجد اللہ کا گھر ہیں، وہاں دعاﺅں سے اللہ کے کرم سے ہر پریشانی دور ہو جاتی ہے اور آئی ہوئی بلا بھی ٹل جاتی ہے، اس صورتحال میں نمازوں کی ادائیگی کو دشوار بنانا اللہ تعالیٰ کے غضب کو دعوت دینے کے مترادف عمل ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں حاجی حنیف طیب نے کہا کہ مساجد میں جن احتیاطی تدابیر کا فیصلہ کیا گیا ہے، اب پوری قوم اپنی ذمہ داری پوری کرے کہ وہ تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرکے عبادات جاری رکھنے کے عمل کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہونے والا ہے، ہمیں چاہیئے کہ اپنے رب کے حضور گڑگڑا کر اپنے گناہوں کی معافی مانگیں۔
خبر کا کوڈ : 857887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش