0
Thursday 23 Apr 2020 20:41

رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ ہفتہ کو ہوگا

رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ ہفتہ کو ہوگا
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد پاکستان میں پہلا روزہ 25 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگا۔ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین کے علاوہ اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین اور پہلی بار وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے نمائندہ نے بھی شرکت کی۔ مفتی منیب الرحمٰن نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پشاور سمیت ملک کے کسی علاقے سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی، لہٰذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے یکم رمضان المبارک 25 اپریل بروز ہفتہ ہوگا۔

واضح رہے کہ ملک میں رمضان المبارک کا چاند جمعہ کو نظر آنے کے قوی امکانات ظاہر کئے گئے تھے۔ مساجد میں اجتماعات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ علماء اور مساجد انتظامیہ سے اپیل ہے کہ صدر پاکستان کے 20 نکاتی منشور پر لازمی عمل کریں، تمام مساجد میں نمازیوں کو لائن اپ کرنے کے لئے رضاکار مقرر کرنے چاہیئں، جبکہ نزلہ، زکام یا کوئی اور مرض ہو تو بھی مساجد میں نہ آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا مسئلہ کے حل پر شکر گزار ہوں۔
خبر کا کوڈ : 858549
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش