0
Thursday 23 Apr 2020 23:27

پاراچنار میں ملانہ قبائل کا لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، مذاکرات کامیاب ہونے پر مظاہرین منتشر

پاراچنار میں ملانہ قبائل کا لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، مذاکرات کامیاب ہونے پر مظاہرین منتشر
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ کے خلاف ملانہ قبائل نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مقامی انتظامیہ اور واپڈا ایس ڈی او کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین پرامن طریقے سے منتشر ہوگئے۔ مذاکرات میں اسسٹنٹ کمشنر پاراچنار، انجمن حسینیہ کے سیکرٹری سردار حسین اور ملانہ قبائل کے عمائدین شامل تھے۔ مذاکرات کے بعد انجمن حسینیہ کے سیکرٹری حاجی سردار حسین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں طے پایا ہے کہ ملانہ قبائل کا بجلی کا مسئلہ ایک دو دن میں حل کردیا جائے اور ضلع کرم میں شیڈول کے مطابق بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف ملانہ بلکہ ضلع کرم میں بجلی کے مناسب فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، خصوصاً رمضان المبارک کے دوران سحری اور افطار کے اوقات میں بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ اور اگر مذاکرات میں کئے گئے وعدوں کو ایفا نہیں کیا گیا تو ہم قوم کے ساتھ ہونگے، انہوں نے کہا کہ احتجاج عوام کا بنیادی حق ہے، بعد ازاں احتجاجی مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 858572
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش