0
Saturday 25 Apr 2020 20:15

وزیراعلٰی کے معاون خصوصی کامران بنگش میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق

وزیراعلٰی کے معاون خصوصی کامران بنگش میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، وہ گذشتہ روز طبیعت کی خرابی کی باعث ہسپتال گئے جہاں ڈاکٹرز نے ممکنہ کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا۔ ذرائع کے مطابق کل صبح 6 بجے خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں ٹیسٹ کرایا گیا، انہیں اپنے ہی گھر میں آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔ خاندان کے مزید 11 افراد کے نمونے ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ کرونا ایمرجنسی کے دوران معاون بلدیات بہت زیادہ متحرک رہے اور دو روز پہلے جنوبی اضلاع کے دورے پر گئے تھے وہ فیلڈ میں موجود محکمہ بلدیات کی سرگرمیوں کو مانیٹر کر رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 858933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش