0
Sunday 26 Apr 2020 00:47

نواز شریف 500 ملین ڈالر دے کر بیرون ملک گئے، سینئر صحافی ہارون الرشید کا دعویٰ

نواز شریف 500 ملین ڈالر دے کر بیرون ملک گئے، سینئر صحافی ہارون الرشید کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 500 ملین ڈالر ادا کرکے بیرون ملک گئے ہیں۔ نجی ٹی وی 92 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے دعویٰ کیا کہ انہیں انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف 500 ملین ڈالر دے کر باہر گئے ہیں، ان میں سے 445 ملین اسٹیٹ بینک میں جمع ہوئے ہیں لیکن 55 ملین ڈالر کا پتا نہیں ہے، جب کبھی کوئی نئی حکومت راز فاش کرے گی تو یہ ثابت ہوجائے گا کہ انہوں نے پیسے ادا کئے تھے۔
 
ہارون الرشید نے کہا کہ نواز شریف نے اور بھی پیسے دینے تھے لیکن اب ان کا کوئی موڈ نہیں ہے، وہ پاکستان واپس نہیں آئیں گے اور اس دن کا انتظار کریں گے جب کوئی سازگار ماحول پیدا ہوجائے، ان کا بیماری کا سوچا سمجھا ڈرامہ تھا جس کے ذریعے خوف پھیلایا گیا جس سے عمران خان بھی پریشان ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کے 2 سب سے زیادہ باخبر لوگوں میں سے ایک نے مجھے ذاتی طور پر بتایا تھا کہ شریف خاندان کی برطانیہ میں 300 جائیدادیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 859001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش