0
Tuesday 28 Apr 2020 08:34

مولانا فضل الرحمان کا شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ، حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان کا شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ، حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز، جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ سے متعلق حکومتی بیان پر مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کے باعث عوام کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے بھی حکومت کوئی موثر حکمت عملی نہیں بنا سکی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں نے عید کے بعد حکومت کیخلاف موثر تحریک چلانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موذی وائرس بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے، رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں دعاگو ہیں کہ جلد موذی وائرس کا خاتمہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ بیمار ہیں اللہ تعالی انہیں جلد صحت یاب کرے۔
خبر کا کوڈ : 859410
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش