0
Wednesday 29 Apr 2020 09:35

کشمیریوں کیلئے تمام مسلم ممالک کے متحد ہونے کا وقت آ گیا ہے، فیاض چوہان

کشمیریوں کیلئے تمام مسلم ممالک کے متحد ہونے کا وقت آ گیا ہے، فیاض چوہان
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کویتی وزراء کونسل کی جانب سے بھارت میں مسلمانوں پر بڑھتے حملوں کیخلاف مذمتی قرارداد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مسلم ممالک کی جانب سے بھارت اور کشمیر میں مسلمانوں کے ساتھ ہونیوالے مظالم کیخلاف متحد ہو کر اُٹھ کھڑے ہونے کا وقت آ گیا ہے۔ اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نریندر مودی کے بھارت میں نسلی، مذہبی اور لسانی بنیادوں پر تفریق اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے، اسلامو فوبیا کی عینک پہنے فاشسٹ بی جے پی کو مسلمانوں کیخلاف مظالم نظر نہیں آ رہے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ آر ایس ایس کی لگائی ہندوتوا کی آگ نے پورے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کی وجہ سے آج بھارت میں غریب مسلمانوں کو راشن لینے کیلئے ہندو مت کے نعرے لگانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو سرکاری نل سے پانی لینے، ریڑھی لگانے، سامان بیچنے سے منع کیا جا رہا ہے اور بھارتی ہسپتال مسلمان مریضوں کو کرونا پھیلانے کے الزام لگا کر داخل نہیں کر رہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت میں آئے دن مساجد پر حملے اور قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات سامنے آ رہے ہیں لیکن افسوس کا مقام ہے مسلمانوں کیخلاف مظالم پر مودی سرکار مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے بھارتی میڈیا کی منافقت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسند میڈیا نے تبلیغی مراکز میں کرونا کیسز سامنے آنے پر تو بے انتہا شور مچایا لیکن آج جب سینکڑوں تبلیغی کرونا سے ٹھیک ہونے کے بعد اپنا پلازمہ عطیہ کر رہے ہیں تو بھارتی میڈیا دانستہ آنکھیں بند کیے ہوئے ہے۔
خبر کا کوڈ : 859643
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش