1
Thursday 30 Apr 2020 20:26

یمن، جنوبی عبوری کونسل کیطرف سے آزادی کے اعلان پر سلامتی کونسل کا اظہار تشویش

یمن، جنوبی عبوری کونسل کیطرف سے آزادی کے اعلان پر سلامتی کونسل کا اظہار تشویش
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن کے جنوبی علاقوں پر قابض جنوبی عبوری کونسل (Southern Transitional Council) کی طرف سے کئے جانے والے خودمختاری کے اعلان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سلامتی کونسل کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں سعودی حمایت یافتہ یمنی علیحدگی پسند تنظیم "جنوبی عبوری کونسل" کے غیر ذامہ دارانہ رویّے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ اقدام یمن کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گریفیٹس کی طرف سے جاری جنگ بندی کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنے بیان میں یمن کی جغرافیائی سالمیت پر تاکید کرتے ہوئے تمام یمنی فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گریفیٹس کی طرف سے ہونے والی جنگ بندی کی کوششوں کو کامیاب بنائیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے جاری ہونے والے اس بیان میں یمن کے خلاف جاری سعودی عرب کے مسلسل زمینی و ہوائی حملوں کی طرف اشارہ کئے بغیر سعودی عرب کے اعلان کردہ نام نہاد سیز فائر کا خیرمقدم کئے جانے کے ساتھ ساتھ انصاراللہ کی یمنی حکومت سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بھی سعودی سیز فائر کی پابندی کرے۔
خبر کا کوڈ : 859985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش