0
Friday 1 May 2020 22:33

طالبان کے حملے میں افغان فوج کے 13 سپاہی ہلاک اور متعدد زخمی

طالبان کے حملے میں افغان فوج کے 13 سپاہی ہلاک اور متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے شمالی صوبے بلخ میں ایک جھڑپ کے دوران طالبان نے افغان فوج کے 13 سپاہیوں کو ہلاک اورمتعدد کو زخمی کردیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق صوبائی کونسلرز سخی لالا اور محمد امین دار صوفی کا کہنا تھا کہ طالبان رات کے اندھیرے میں بلخ کے ضلع زارے میں حملے کیا۔ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ پکتیا میں تصادم کے دوران جوابی فائرنگ میں افغان سیکیورٹی فورسز نے طالبان کے کم ازکم 2 جنگجووں کو نشانہ بنایا جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے جنگجووں کے ایک گروپ نے صوبائی دارالحکومت گردیز کے علاقے میں افغان فوج پر حملہ کیا تھا اور جوابی فائرنگ میں دو جنگجو مارے گئے۔ خیال رہے کہ افغان حکومت اور طالبان کی جانب سے ایک دوسرے کے قیدیوں کی رہائی کے باوجود شمالی افغانستان میں طالبان کے حملوں میں تیزی آئی ہے۔ دونوں فریقین امریکا کے ساتھ ہونے والے امن معاہدے کے تحت قیدیوں کو رہا کررہے ہیں۔ طالبان نے دو روز قبل شمالی صوبے سمنگن میں کم ازکم مقامی فورسز کے کم ازکم 9 اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 860134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش