0
Sunday 3 May 2020 23:34

ملتان، نجی لیبارٹری میں کرونا پازیٹو آنے والے تین افراد انتظامیہ نے دھر لیے 

ملتان، نجی لیبارٹری میں کرونا پازیٹو آنے والے تین افراد انتظامیہ نے دھر لیے 
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کی ہدایت پر ریپڈ ریسپانس ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے نجی لیبارٹری سے کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنیوالے تین افراد کو ڈھونڈ نکالا اورکورونا وائرس کا شکار تینوں افراد کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا۔ ملتان کے رہائشی 29 سالہ سمیع اور امین جبکہ 74 سالہ محمود نے نجی لیبارٹری سے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا۔ لیبارٹری رپورٹ نے تینوں افراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کر دی تھی جس پر تینوں افراد نے اپنے گھروں میں آئسولیشن اختیار کر لی تھی۔ کورونا پازیٹیو ٹیسٹ کا پتہ چلنے پر ریپڈریسپانس ٹیم متحرک ہو گئی اور فوکل پرسن ڈاکٹرعطا الرحمان کی قیادت میں ٹیم نے تینوں کو ٹریس کرکے نشتر ہسپتال منتقل کردیا۔ تینوں مریضوں کے کنٹیکٹس کی سکریننگ بھی شروع کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 860501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش