0
Monday 4 May 2020 13:17

شہباز شریف نیب لاہور میں پیش ہو گئے

شہباز شریف نیب لاہور میں پیش ہو گئے
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے صدر محمد شہباز شریف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کے معاملے میں نیب لاہور میں پیش ہو گئے۔ نیب کی جانب سے شہباز شریف کو مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ دن 12بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔ نیب لاہور اس سے پہلے شہباز شریف کو 17 اور 22 اپریل کو بھی طلب کر چکا ہے، شہباز شریف نے نیب کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا کہ وہ کورونا وباء کی وجہ سے پیش ہونے سے قاصر ہیں تاہم انہوں نے اپنے نمائندے کے ذریعے نیب کو مطلوبہ دستاویزات جمع کروا دیں۔ نیب کے تازہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف خود پیش ہوں اور مطلوبہ معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے خلاف جاری تحقیقات میں تعاون کریں۔ واضح رہے کہ نیب کی جانب سے اس کیس میں شہباز شریف کو تیسری بار طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 860594
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش