0
Monday 4 May 2020 21:24

حضرت خدیجہ الکبریٰ نے اعلان نبوت کی سب سے پہلے تصدیق کی، فرح ناز

حضرت خدیجہ الکبریٰ نے اعلان نبوت کی سب سے پہلے تصدیق کی، فرح ناز
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے زوجہ رسولﷺ سیدہ خدیجۃ الکبریٰ ؓ کے یوم وصال کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ زوجہ رسول ؐ پارسا، جوہر شناس، اعلیٰ پائے کی منتظم اور رحم دل خاتون تھیں، آپ کی تجارت کی شام سے یمن تک شہرت تھی، حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؓ نے اعلان نبوت کی خبر سب سے پہلے سنی اور تصدیق کی، آپ کو دنیا کی پہلی مسلمان خاتون ہونے کا شرف بھی حاصل ہے، مہر نبوت عطاء ہونے پر آپ ؓنے حضور نبی اکرم ؐکو جس محبت بھرے الفاظ سے تسلی دی وہ الفاظ تاریخ کا سنہرا باب بن گئے، آپ ؓنے فرمایا اللہ آپ ؐ کو کبھی تنہا نہیں کرے گا، آپؐ صلہ رحمی کرتے ہیں، بے کسوں اور فقیروں کے معاون ہیں، آپؐ مہمان نوازی کرتے ہیں اور مسائل میں حق کی حمایت کرتے ہیں۔

فرح ناز نے مزید کہا کہ حضرت خدیجۃ الکبریٰ اسلام کے متعلق آپ ﷺ کی سچی مشیر تھیں اور اپنے ہاتھوں سے خدمت بجا لاتی تھیں، حضرت خدیجہ ؓ تمام مسلمان خواتین کے لیے رول ماڈل ہیں، وہ ایک بہترین ماں، تاجرہ، شریک حیات اور مسلمان تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے بطور تاجر وہ نام کمایا جو کسی اور کے حصے میں نہیں آیا، حسن تدبیر، دیانتداری میں وہ اپنی مثال آپ تھیں، آپ ؓ کے تجارتی قافلوں میں عیسائی اور یہودی ملازم بھی شامل تھے مگر وہ سب سے منصفانہ برتاؤ کرتی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 860672
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش