0
Wednesday 6 May 2020 01:58

کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں برطانیہ دوسرے نمبر پہ آگیا

کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں برطانیہ دوسرے نمبر پہ آگیا
اسلام ٹائمز۔ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں برطانیہ دوسرے نمبر پہ آگیا ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی اموات کی تعداد کے لحاظ سے یورپی ممالک میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ اعداد و شمارکے مطابق برطانیہ میں ایک ہی روز میں چار ہزار 427 کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں اس وقت کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار 990 ہو گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں ایک ہی دن میں 693 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی کل تعداد 29 ہزار 427 ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 56 ہزار 556 ریکارڈ کی جا چکی ہے جب کہ مہلک وبا سے 37 لاکھ چھ ہزار دو سو چھ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

 
خبر کا کوڈ : 860934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش