0
Wednesday 20 Jul 2011 01:39

پاکستان ریلويز کو بحران سے نکالنے کیلئے نجی شعبہ سے اشتراک کا فیصلہ

پاکستان ریلويز کو بحران سے نکالنے کیلئے نجی شعبہ سے اشتراک کا فیصلہ
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ وزارت ریلویز کے ایک سینئير اہلکار کے مطابق وزارت خزانہ کو ساڑھے تین ارب روپے کی سمری بھیج دی گئی ہے اور آئندہ چند روز میں یہ رقم وزارت ریلویز کو جاری ہوجائے گی۔ اس رقم سے ریلویز کے خراب انجن ٹھیک کئے جایئں گے جبکہ ریلویز کیلئے ڈیزل کی ضروریات بھی پوری کی جایئں گی۔ دوسری طرف وزارت نے ریلوے کو مستقیل طور پر بحران سے نکالنے کیلئے نجی شعبہ سے اشتراک کی تجاویز بھی تیار لی ہیں، نجی شعبہ کے اشتراک سے کراچی تا پشاور تک فریٹ و کارگو سروس شروع کی جائے گی، این ایل سی سمیت آٹھ کمپنیوں نے یہ سروس شروع کرنے پر آمادگی بھی ظاہر کر دی ہے اور اس مقصد کيلئے یہ کمپنیاں کوریا سے ریلوے انجن درآمد کریں گی۔ ریلوے بورڈ آئندہ چند روز میں ان تجاویز کی باقائدہ منظور دے گا۔ ریلوے کو اس اشتراک سے سالانہ دس ارب روپے کا فائدہ پہنچے گا۔
خبر کا کوڈ : 86096
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش