0
Thursday 7 May 2020 22:47

خیبر پختونخوا، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کورونا کے وار جاری ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ میں کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی اب تک تعداد 203 ہوگئی ہے، سب سے زیادہ حالیہ 6 اموات پشاور میں ہوئیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 213 افراد متاثرہ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3712 ہوگئی، 24 گھنٹوں میں کورونا سے 64 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 939 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 861315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش