0
Monday 11 May 2020 12:56

شہباز تتلہ کیس، مفخر عدیل کیخلاف چارج شیٹ وفاق کو بھجوا دی گئی

شہباز تتلہ کیس، مفخر عدیل کیخلاف چارج شیٹ وفاق کو بھجوا دی گئی
اسلام ٹائمز۔ شہباز تتلہ کیس میں مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی مفخر عدیل کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ لاہور پولیس کی جانب سے تیار کردہ چارج شیٹ وفاق کو بھجوا دی گئی ہے۔ ایس ایس پی مفخر عدیل کی جانب سے ان کے قریبی دوست ایڈووکیٹ شہباز تتلہ کو قتل کر دیا گیا تھا، جس پر پولیس نے لاہور کے نصیر آباد تھانے میں درج شہباز تتلہ کے اغوا کے مقدمہ میں قتل کی دفعات شامل کرتے ہوئے مفخر عدیل کی گرفتاری کے بعد چالان مکمل کر کے عدالت میں بھجوا دیا ہے۔ تاہم اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ایس ایس پی کیخلاف کوئی محکمانہ کارروائی شروع نہیں کی جا سکی کیونکہ مفخر عدیل کی چارج شیٹ وفاق کو نہیں بھجوائی گئی تھی۔ لاہور پولیس نے اب چارج شیٹ آئی جی آفس کو بھجوا دی ہے۔ آئی جی آفس نے ایس ایس پی کیخلاف چارج شیٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوا دی ہے اور چارج شیٹ کے بعد ایس ایس پی کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ چارج شیٹ میں لکھا گیا کہ مفخر عدیل نے شہباز تتلہ کو قتل کر کے اس کی لاش کو تیزاب میں ڈال کر تلف کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 861947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش