0
Tuesday 12 May 2020 09:27

کورونا، امریکا میں ہلاکتیں 80 ہزار سے زیادہ ہو گئیں

کورونا، امریکا میں ہلاکتیں 80 ہزار سے زیادہ ہو گئیں
اسلام ٹائمز۔ امریکا میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 80 ہزار سے بھی زیادہ ہو گئی ہے، جبکہ لاکھوں افراد مریض ہیں۔ دنیا کے کچھ ممالک میں اتنے مریض نہیں جتنی امریکا میں ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں نیویارک ریاست میں سب سے زیادہ لوگ کورونا وائرس کا شکار ہو کر زندگی گنوا بیٹھے۔ میڈیا کے مطابق اگر امریکا میں حالات اسی طرح رہے تو اسی ماہ امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ سے اوپر ہو جائے گی۔ حال ہی میں امریکی صدر بھی بیماری سے ایک لاکھ افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کر چکے ہیں۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس میں کام کرنے والے 2 افراد بھی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جس کے بعد وائٹ ہاؤس میں ملازمین اور دیگر افراد نے فیس ماسک پہننا شروع کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 862124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش