0
Wednesday 20 Jul 2011 21:42

ڈیرہ پولیس کی کامیاب کارروائی، تخریب کار کو بھاری مواد سمیت گرفتار کر لیا

ڈیرہ پولیس کی کامیاب کارروائی، تخریب کار کو بھاری مواد سمیت گرفتار کر لیا
ڈیرہ اسماعیل خان:اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ پولیس نے ڈیرہ شہر میں ممکنہ تخریب کاری کے گھنائونے منصوبہ کو ناکام بنا کر تخریب کار کو بھاری مواد سمیت گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او ڈیرہ نے مخبر کی اطلاع پر گزشتہ رات ضلع بھر کی پویس کو ڈیرہ شہر اور گردو نواح میں الرٹ کے ساتھ شہر اور ملحقہ علاقوں میں پولیس گشت میں اضافہ کر دیا۔ نصب شب کو کینٹ موبائل سکواڈ نے اقبال ٹائون تا گیلانی ٹائون کے درمیان روندہ روڈ پر ایک مشکوک موٹر سائیکل سوار کو اچانک دبوچا گیا، تلاش لی گئی تو اسکے موٹر سائیکل پر بندھے ہوئے تھیلے سے ہائی ایکسپوز معہ ریموٹ کنٹرول، ریسور باکس، الیکٹرانک ڈیٹونیٹر، ہینڈ گرنیڈ اوردیگر مواد برآمد کر کے حمت عرف حتی گنڈہ پور کو گرفتار کر لیا اور پوچھ گچھ شروع کر دی۔
خبر کا کوڈ : 86260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش