0
Sunday 26 Jun 2011 13:37

ڈی آئی خان حملے میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا، کالعدم تحریک طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

ڈی آئی خان حملے میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا، کالعدم تحریک طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی
ڈی آئی خان:اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں کلاچی تھانے میں خودکش حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ تھانہ کلاچی حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی۔ جس میں پولیس کے اعلٰی افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس کے ایک دستے نے شہید ہونے والے اہلکاروں کو سلامی دی۔ جس کے بعد انکی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔ جہاں انکی تدفین کر دی گئی۔ علاقے میں سوگ کا سماں ہے۔ تھانوں سمیت حساس مقامات کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
 ڈیرہ اسمٰعیل خان میں دہشت گردی کا نشانہ بنے والے پولیس اہلکاروں کے جسد خاکی نماز جنازہ کے بعد آبائی علاقے روانہ کر دیئے گئے۔ شہر میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے۔ ڈیرہ اسمٰعیل خان کے تھانہ کولاچی میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے دس پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ آج صبح ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں اعلٰی پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔ جس کے بعد شہداء کے جسد خاکی تدفین کے لئے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئی ہیں۔ گذشتہ روز کے واقعہ کے بعد شہر میں حفاظتی انتظامات نہایت سخت ہیں۔ مختلف تھانوں اور حساس مقامات پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی فورسز کی نفری بڑھا دی گئی ہے اور شہر میں آنے جانے والوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ شام دہشت گردوں نے تھانے میں گھس کر ایس ایچ او سمیت دس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران دو دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔ تین پولیس اہلکار زخمی حالت میں نکالے گئے تھے۔
دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان نے تھانہ کلاچی میں حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کو طالبان ترجمان نے بتایا کہ تھانے پر حملے میں پہلی بار خاتون خودکش حملہ آور کو استعمال کیا گیا۔ 
خبر کا کوڈ : 81163
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش