0
Thursday 14 May 2020 15:46

کراچی میں آج ہلکی بارش کا امکان

کراچی میں آج ہلکی بارش کا امکان
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں جمعرات 14 مئی کو ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعرات کے روز ہلکی بارش متوقع ہے۔ آج شام مطلع ابر آلود اور درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے، جبکہ مغربی ہواؤں کا سسٹم ایران سے بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے۔ ادارے کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم 16مئی تک جنوبی پنجاب اور پاکستان کے شمالی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش برسا سکتا ہے، سسٹم کے پاکستان کے شمال میں پہنچنے کے بعد کراچی میں ایک بار پھر ہواؤں کا رخ تبدیل ہو سکتا ہے، یہ سسٹم بالائی سندھ میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔ میٹ آفس کے مطابق رواں ہفتے شہر کراچی کا موسم اچھا رہے گا، تاہم 17 مئی سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 862682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش