1
Friday 15 May 2020 03:04
ابوبکر البغدادی کے جانشین کے ہاتھ پر بیعت اور امریکی فوجیوں سے تربیت حاصل کی ہے

ہم امریکی فوج کے حکم پر ہی شامی عوام و سکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے تھے، گرفتار داعشیوں کا اعتراف

امریکی فوج حسن علقم الجزراوی کے ذریعے ہمیں دہشتگردانہ منصوبے فراہم کرتی تھی
ہم امریکی فوج کے حکم پر ہی شامی عوام و سکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے تھے، گرفتار داعشیوں کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ شامی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے داعشی دہشتگردوں نے شامی ٹیلیویژن پر نشر ہونے والے ایک پروگرام میں بین الاقوامی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم داعش میں اپنی پہلے دن کی شمولیت سے لے کر گرفتاری تک کے اہم واقعات پر مبنی تفصیلی اعتراف ریکارڈ کروا دیا ہے۔ شام کے صحرائی علاقے سے گرفتار ہونے والے داعشی دہشتگردوں کا کہنا ہے کہ شامی عوام و سکیورٹی فورسز کے خلاف انجام پانے والی ان کی تمام کارروائیاں شام و عراق پر قابض امریکی فورسز کی مکمل رہنمائی اور نگرانی میں انجام پائی ہیں۔

شامی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق شام کے صحرائی علاقے "البادیہ" سے گرفتار ہونے والے داعش کے ایک 6 نفری گروہ کے زندہ بچ جانے والے 3 دہشتگردوں، جو شامی سکیورٹی فورسز کے لئے کمین لگائے بیٹھے تھے، نے قومی ٹیلیویژن پر اپنی دہشتگردانہ کارروائیوں کے بارے حساس اعترافات کئے ہیں۔ شامی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق گرفتار داعشی دہشتگردوں نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی طرف سے شامی عوام و سکیورٹی فورسز کے خلاف قتل و غارت، اغواء اور تخریبکاری پر مبنی تمام دہشتگردانہ کارروائیاں شامی علاقے التنف میں موجود قابض امریکی فوجیوں کی ہدایت پر خود انہی کے زیرنگرانی انجام پاتی تھیں۔

شامی علاقے البادیہ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ لڑائی میں گرفتار ہونے والے 6 نفری دہشتگرد گروہ کے زندہ بچ جانے والے 3 داعشی دہشتگردوں نے قومی ٹیلیویژن پر اپنے اعترافات کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے داعش کے سرغنہ ابوبکر البغداد کے نائب کمانڈر کے ہاتھ پر بیعت کی اور اپنے علاقے میں موجود امریکی فوجی اڈے کے اندر امریکی انسٹرکٹرز کے ہاتھوں عسکری تربیت حاصل کی ہے۔ گرفتار دہشتگردوں نے کہا کہ وہ شام کے اندر اپنی دہشتگردانہ کارروائیوں کے حوالے سے شامی علاقے التنف پر قابض امریکی فوج سے براہ راست ہدایات موصول کرتے تھے جبکہ امریکی فوج داعشی کمانڈر حسن علقم الجزراوی کے ذریعے ان دہشتگردوں کو نئے دہشتگردانہ منصوبے فراہم کرتے تھے۔ گرفتار داعشی دہشتگردوں نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی فوج کی ایماء اور ہدایت سے وہ تاحال تدمر، T4 ایئرپورٹ اور حقل و شاعر نامی آئل فیلڈز پر متعدد دہشتگردانہ حملے انجام دے چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 862776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش