0
Friday 15 May 2020 13:05

بلوچستان، 106 ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے 222 افراد کورونا سے متاثر

بلوچستان، 106 ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے 222 افراد  کورونا سے متاثر
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں اب تک کورونا وائرس سے 106 ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے 222 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر عبدالرحیم بابر کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹرز کی تعداد 106تک پہنچ چکی ہے جبکہ ان کے علاوہ پیرامیڈکس اور نرسز سمیت دیگر 116 افراد بھی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا سے متاثر زیادہ تر کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ واضح رہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 37 ہزار 218 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 803 ہو گئی۔ کورونا وائرس کے بلوچستان میں 2 ہزار 310 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں، جہاں 30 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 862819
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش