0
Friday 15 May 2020 16:34

کورونا ٹیسٹ، اموات کے اعداد و شمار میں تضادات شکوک و شبہات کا باعث ہے، محمد حسین محنتی

کورونا ٹیسٹ، اموات کے اعداد و شمار میں تضادات شکوک و شبہات کا باعث ہے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ حکمران عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ نہیں ہیں، صوبائی اور وفاقی حکومت کی نورا کشتی ”لڑاﺅ اور حکومت کرو“ کی سابقہ پالیسی کا تسلسل ہے، کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے حکومتی ٹیسٹ، اموات کے اعداد و شمار میں تضادات شکوک و شبہات کا باعث بن رہے ہیں، جماعت اسلامی مظلوم عوام کی ترجمان بن کر عوامی مسائل کو اجاگر اور ان کے حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم کراچی میں ویڈیو لنک کے ذریعے سندھ بھر کے ضلعی امراء کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر قیم صوبہ کاشف سعید شیخ، نائب امراء عبدالغفار عمر، حافظ نصراللہ عزیز، نائب قیم محمد مسلم اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی موجود تھے۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ سندھ کے عوام مہنگائی، بیروزگاری، صحت و تعلیم اور صاف پانی جیسی بنیادی ضروریات سمیت بے شمار مسائل کا شکار ہیں، کورونا اور لاک ڈاﺅن کی صورتحال نے عام آدمی کے مسائل میں مزید اضافہ کر دیا ہے، مگر دوسری جانب وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرکے ریلیف دینے کی بجائے ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی میں مصروف ہیں۔ صوبائی امیر نے ضلعی ذمہ داران پر زور دیا کہ حالات چاہے جیسے بھی ہوں، وہ تنظیمی اسپرٹ کو آگے بڑھانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں، کیونکہ نہیں معلوم کہ کورونا کی وبا کب ختم ہوگی، اس لئے کورونا کے ساتھ ساتھ زندہ رہنا سیکھنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ 27 رمضان المبارک کو یومِ پاکستان اور نزول قرآن کے احتیاطی تدابیر کے ساتھ پروگرامات کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 862861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش