0
Friday 15 May 2020 18:43

شاہ فیصل کے نام نہاد سیفٹی ایکٹ میں توسیع غیر قانونی ہے، ڈاکٹر مصطفی خان

شاہ فیصل کے نام نہاد سیفٹی ایکٹ میں توسیع غیر قانونی ہے، ڈاکٹر مصطفی خان
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز مومنٹ نے پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر شاہ فیصل پر عائد نام نہاد کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ میں 3 ماہ کی توسیع کی پُرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پیپلز مومنٹ کے ترجمان ڈاکٹر مصطفی خان نے بتایا کہ بھارتی حکومت جن لیڈروں کو گنہگار مان رہی تھی انہیں رہا کیا گیا ہے لیکن جو بے گناہ لیڈر ہیں اور جن پر کوئی جرم ثابت ہی نہیں ہوا ہے، انہیں مسلسل نظربند رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شاہ فیصل جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی آواز ہیں اور انہیں بغیر کسی تاخیر کے رہا کیا جانا چاہیئے۔ پارٹی ترجمان نے نارہ بل کاوسہ میں بدھ کی صبح قابض فورسز کی فائرنگ میں مکہامہ بیروہ سے تعلق رکھنے والے ایک عام نوجوان کی ہلاکت کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے قصورواروں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مہلوک نوجوان کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 862885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش