0
Saturday 16 May 2020 00:03

ملتان، یوم علی علیہ السلام کے سلسلے میں 4 جلوس نکالے گئے، تمام جلوس اختتام پذیر

ملتان، یوم علی علیہ السلام کے سلسلے میں 4 جلوس نکالے گئے، تمام جلوس اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ شہادت مولائے کائنات علی ابن ابیطالب کے سلسلے میں ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی حکومتی ایس او پیز کے تحت ماتمی جلوس نکالے گئے، تفصیل کے مطابق ملتان شہر میں چار جلوس نکالے گئے, جن میں دو چھوٹے اور دو بڑے جلوس تھے۔ نماز فجر کے بعد سورج میانی ملتان میں ایس او پیز کے تحت جلوس نکالا گیا، اسی طرح مظفرآباد میں بھی جلوس نکالا گیا، جبکہ بڑے جلوسوں میں پہلا کاشانہ حیدر چاہ بوہڑ والا کینٹ سے برآمد ہوا, جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کاشانہ شبیر امام بارگاہ لال کرتی کینٹ میں اختتام پذیر ہوا۔

جبکہ مرکزی جلوس نماز ظہرین کے بعد محلہ ناصرآباد جھک سے برآمد ہوا، جو ولی محمد مسجد، حسین آگاہی، چوک بازار اور گھنٹہ گھر سے ہوتا ہوا امام بارگاہ لعل شاہ پر اختتام پذیر ہوا، جلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں پر رضاکاروں نے شرکائے جلوس کو سینی ٹائز کیا اور ماسک بھی تقسیم کیے، جبکہ جلوسوں کے راستوں کو جراثیم کش اسپرے کے ذریعے صاف کیا گیا، جلوس میں بچوں اور بزرگوں کی تعداد بہت کم شریک ہوئی، مقامی انتظامیہ کے ساتھ طے ہونے والے نکات کے مطابق اس سال جلوسوں کو مقررہ وقت سے پہلے ختم کیا گیا، شرکائے جلوس نے گھنٹہ گھر چوک پہنچ کر زنجیر زنی کی۔
خبر کا کوڈ : 862925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش