0
Saturday 16 May 2020 04:48

عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے کی طرح پارلیمنٹ کو بھی بے معنی کردیا، مولا بخش چانڈیو

عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے کی طرح پارلیمنٹ کو بھی بے معنی کردیا، مولا بخش چانڈیو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ آج پھر وزیراعظم عمران خان نے قوم کو مایوس اور کنفیوز کیا، عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے کی طرح پارلیمنٹ کو بھی بے معنی کردیا ہے، پارلیمنٹ کے جاری اجلاس میں کورونا پالیسی دینے کے بجائے خان صاحب ٹی وی پر بیٹھ گئے، خان صاحب بتائیں وہ خود کو پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ سمجھتے ہیں کہ کسی اور کے سامنے؟۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جمہوری اداروں اور جمہوری عمل پر یقین ہی نہیں رکھتے، یہ کیسے وزیراعظم ہیں جن کے پاس ترکی ڈرامہ دیکھنے کا وقت ہے پارلیمنٹ میں آنے کا نہیں؟ خان صاحب جب بھی بولے واضح پالیسی دینے کے بجائے ابہام میں اضافہ کیا، کل ہی وزیراعظم نے فرمایا کہ لاک ڈاؤن کورونا سے بھی زیادہ خطرناک ہے، مریض اور اموات بڑھ رہے ہیں اور وزیراعظم فرماتے ہیں کہ ہم نے کورونا پر قابو پا لیا ہے۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ جو پارلیمنٹ سے بھاگ رہے ہیں وہ کورونا سے مقابلہ کیسے کریں گے، پارلیمنٹ کا اجلاس تو بلایا کورونا پر اور وزراء آکر سندھ پر حملہ آور ہوگئے، وفاقی حکومت کا اصل مسئلہ کورونا نہیں سندھ ہے جس پر حملہ آور ہیں، پارلیمنٹ کے اجلاس میں وزراء نے ہنگامی آرائی اور الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں کیا، حکومت نہ کل کورونا کے خاتمے کیلئے سنجیدہ تھی اور نہ آج سنجیدہ ہے، کورونا میں افراتفری پھیلانے اور مانگنے کے علاہ حکومت کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 862947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش