0
Wednesday 20 Jul 2011 23:26

انجم عقیل کو فرار ہونے پر شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ، ایم کیو ایم سے تعلقات کا فیصلہ رویہ دیکھ کر ہو گا، ن لیگ

انجم عقیل کو فرار ہونے پر شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ، ایم کیو ایم سے تعلقات کا فیصلہ رویہ دیکھ کر ہو گا، ن لیگ
مری:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن نے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کو تھانے سے فرار ہونے پر شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ نواز شریف کا کہنا ہے کہ پارٹی اراکین کو ڈسپلن کی پابندی کرنا ہو گی۔ انجم عقیل کو تھانے سے فرار ہونے پر شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ مری میں نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ انجم عقیل کو قانون کے مطابق جو بھی سزا ہو گی قبول کریں گے۔ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں میں خود احتسابی کا عمل ہونا چاہیئے۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق 27جولائی کو اسلام آباد میں پارٹی کے مرکزی عہدیداروں کے انتخاب کے لیے اجلاس ہو گا۔ اب تک نواز شریف کے مقابلے میں کسی بھی پارٹی رکن نے صدارت کے امیدوار کے لیے کاغذات جمع نہیں کرائے ہیں۔
مسلم لیگ ن نے طے کیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ سے تعلقات کا فیصلہ کل سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کا رویہ دیکھ کر کیا جائے گا۔ مری میں مسلم لیگ ن کا اجلاس میاں نواز شریف کی زیرصدارت ہوا، جس میں ایم کیو ایم کیساتھ تعلقات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس میں ایم کیو ایم کا رویہ دیکھ کر ان سے تعلقات کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کو پولیس حراست سے فرار ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ اس حوالے سے نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی عدلیہ کے فیصلے کا احترام کریں گے۔ اجلاس میں آئندہ عام انتخابات سمیت مختلف معاملات پر غور کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 86294
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش